خاتون زیرقیادت جعلی کال سنٹربے نقاب

[]

نولیڈا: قرض فراہم کرنے کے بہانے عوام کو دھوکہ دینے والے ایک جھوٹے کال سنٹر کو یہاں بے نقاب اورایک خاتون جوکال سنٹر چلارہی تھی کے بشمول8 افراد کوگرفتار کیاگیا۔

اترپردیش اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایاکہ نوئیڈا میں سیکٹر63 کے صنعتی علاقہ میں کرایہ کے مکان سے یہ ٹولی گذشتہ6 ماہ سے کال سنٹرچلاتے ہوئے300 سے زیادہ افراد کو کروڑوں روپے کادھوکہ دی ہے۔

ایس ٹی ایف نے اپنے بیان میں بتایاکہ انڈیا بلس کنزیومرفینانس کے جعلی دستاویزات استعمال کرتے ہوئے آن لائن قرضے دلانے کے بہانے میں ملوث بشمول منصوبہ ساز8 ملزمین کونوئیڈا سے گرفتارکیاگیا۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وشال وکرم سنگھ کی زیرنگرانی ایس ٹی ایف کے لکھنویونٹ نے اس ٹولی کا پردہ فاش کیا۔

اس کے قبضہ سے ایس ٹی ایف نے5موبائیل فون،17 اے ٹی ایم کارڈ،3لیپ ٹاپ،2ٹیبلٹ،13سم کارڈ،13 کھاتے،75 جعلی دستاویزات اورایک لاکھ سے زیادہ گاہکوں کی تفصیلات ضبط کیا۔ گرفتارملزمین کی شناخت چھایا سنگھ، پریا شکلا، آنچل چودھری، سلیکھا، انکت سنگھ، وریندرپرتاپ سنگھ،ارچتا پرجاپتی اورشیواجی ٹھاکر کی حیثیت سے کی گئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *