غلط گروپ کا خون چڑھانے سے نوجوان فوت

[]

جئے پور: جئے پورکے ایس ایم ایس ہاسپٹل میں غلط گروپ کا خون چڑھانے سے آج ایک مریض فوت ہوگیا۔ متوفی کی شناخت بندیکوئی کے23 سالہ رہائشی سچن شرما کی حیثیت سے کی گئی۔

اس کے خون کا گروپO+ تھا لیکن اسے AB+ گروپ کا خون چڑھایاگیا۔ سچن کے باپ مہیش نے یہ الزام عائد کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ انہیں کسی دوسرے مریض کے خون کا نمونہ دیاگیا، جب وہ بلڈبینک کو نمونہ کا پرچہ حوالے کئے انہوں نےAB+گروپ کا خون حوالے کیا۔

انہوں نے بتایاکہ خون چڑھاکر آپریشن کے بعد سچن کوپلاسٹک سرجری وارڈمنتقل کیاگیا۔وہاں ڈاکٹروں نےO+گروپ کا مزید خون فراہم کرنے کہا۔

انہوں نے بتایاکہ سچن کا بلڈ گروپO+تھااورکہاکہ سچن کے میڈیکل فائل سے ٹراوما سنٹر سے روانہ کردہ رپورٹ لاپتہ ہوگئی۔

ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ اچل شرمانے بتایاکہ12 فروری کو سڑک حادثہ کے بعد سچن کو ہاسپٹل میں شریک کیاگیاتھا۔

اس کا پیراورکولہا زخمی ہواتھا۔ ڈاکٹر اچل نے بتایاکہ اس معاملہ کی تحقیقات کرنے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو آج شام تک اپنی رپورٹ حکومت کوپیش کرے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *