فضائیہ کی دفاعی صلاحیتوں نے دشمنوں کو مایوس کر ڈالا ہے، ایرانی ائیر چیف

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی فضائیہ کے کمانڈر امیر علی رضا صباحی فرد نے فورس کے کمانڈروں اور ملازمین کے اجتماع سے اپنے خطاب میں فضائیہ کے جوانوں کو کسی بھی قسم کے خطرات کے مقابلے کے لئے مستعد اور چوکنا رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: آج جب کہ تمام مسلح افواج اپنے اقدامی اور دفاعی شعبوں ترقی کر رہی ہیں، فضائیہ کے جوانوں بھی چاہئے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کوبھرپور استعمال کرتے ہوئے مکمل طور پر آمادہ رہیں۔

انہوں نے س بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہم خطے میں دشمن کی سازشوں اور ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہم اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں، مزید کہا: آج فضائی دفاع کے میدان میں وفادار، محنتی اور مومن افراد کی بدولت فضائی دفاعی یونٹس اپنے میدان کی مختلف خصوصیات میں بہترین حالت میں ہیں اور ہمیں اس میدان میں جس چیز کی ضرورت تھی وہ بحمد اللہ دستیاب ہے، فضائیہ کی انہیں صلاحیتوں نے دشمنوں کو مایوس ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔

ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر نے تاکید کرتے ہوئے کہا: آج پورے ملک کی فضائی سرحدیں مسلح افواج کے جوانوں اور سائنسدانوں کے بنائے ہوئے دیسی ریڈاروں اور علمی و تحقیقی مراکز کے استعمال سے محیط ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملک کے فضائی دفاعی مشن کا اصل ہدف چوکس رہنا ہے، کہا: فضائیہ کے مجاہد اہلکار ہمہ وقت چوکس رہتے ہیں اور اگر وہ ایک لمحے کے لیے بھی لاپرواہ رہے تو ملک کے قومی مفادات پر شدید ضرب لگ سکتی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل صباحی فرد نے مزید کہا: فضائی دفاعی فورس فضائی خطرات اور طویل فاصلے تک پہنچنے والے خطرات کے میدان میں پہلی یونٹ ہے جو جدید مقامی ٹیکنالوجی اور پرعزم افواج کے استعمال سے خطرات کا پتہ لگانے میں سرگرم ہے۔ آج مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے دانشمندانہ اقدامات اور مسلح افواج بالخصوص فضائیہ کی شبانہ روز کوششوں کی بدلت، اسلامی جموریہ ایران کی فضائی سرحدیں محفوظ ہو چکی ہیں۔

ائیر فورس کے جوانوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ملک کے تمام حصوں میں فضائی دفاعی فورس میں اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے پیارے ملک کے دفاع کے لیے اس سطح کی تیاری اور طاقت کو حاصل کرنے کے لیے مجاہدانہ سوچ کے ساتھ دن رات کام کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *