ملک کی سلامتی سکیورٹی اداروں کی کوششوں کی مرہون منت ہے، ایرانی وزیر خارجہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ملک کے حساس اداروں کے ہفتے کی مناسبت سے ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

ایرانی وزیر خارجہ کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

ماہ شعبان کے پرمسرت ایام اور بنی نوع انسان کے واحد نجات دہندہ حضرت  امام مہدی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر یہ ہفتہ ان کے گمنام سپاہیوں (حساس اداروں کے اہلکاروں) کی کاوشوں اور مخلصانہ قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام اور ملکی سلامتی کی حفاظت کے لیے ہمیشہ سربکف رہنے والے سکیورٹی اداروں کے تمام اہلکاروں اور امام زمانہ ع کے گمنام سپاہیوں کو مبارک باد اور سلام پیش کرتا ہوں۔ 

وطن عزیز کا امن اور سلامتی در حقیقت امام زمانہ علیہ السلام کے ان گمنام سپاہیوں کی ذہانت، ہوشیاری، لگن اور قربانیوں کی مرہون منت ہے اور ملک کے تمام انٹیلی جنس اور سکیورٹی ادارے ہمہ وقت میدان میں موجود رہتے ہیں۔ جس کی بدولت  آج اسلامی جمہوریہ ایران  انٹیلی جنس اور سیکورٹی کے لحاظ سے خطے اور دنیا میں ایک قابل ستائش طاقت کے طور پر جانا جاتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *