آندھرا: کانگریس کے متعدد لیڈران گرفتار، ’سکریٹریٹ چلو‘ مارچ کو روکنے کے لیے پولیس کا اقدام

[]

واضح رہے کہ اے پی سی سی کی جانب سے بیروزگاری کے خلاف سکریٹریٹ مارچ کا اعلان کیا گیا تھا جس کو روکنے کے لیے ریاست بھر کے کانگریسی لیڈران کو حراست میں لیا گیا ہے یا انہیں نظر بند کیا گیا ہے۔ اے پی سی سی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے الزام لگایا ہے کہ ان کے مجوزہ ’چلو سکریٹریٹ‘ احتجاج میں ان کی شرکت کو روکنے کے لیے ریاست بھر میں کانگریس کے رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لیا ہے اور ’گھر میں نظر بند‘ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے وہ ’آندھرا رتن بھون‘ میں منتقل ہو گئیں، جہاں سے وہ احتجاج میں حصہ لینے کے لیے رات بھر رکیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *