[]
حیدرآباد: ہندوستان سے تعلق رکھنے والے قریب 12 نوجوانوں کو ایجنٹس نے دھوکہ دہی کے ذریعہ روس کی فوج میں بھرتی کروا دیا اور انہیں یوکرین کے ساتھ جاری جنگ میں بھجوا دیا گیا۔ ان نوجوانوں میں حیدرآباد کے ریڈہلز علاقہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان بھی شامل ہے
اس نوجوان کے گھر والوں نے حکومت ہند سے خواہش کی ہے کہ وہ نوجوان کو فوری بہ حفاظت ہندوستان واپس لائیں۔ اس دوران آج بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو کس طرح سے ایجنٹس نے دھوکہ دے کر
روس کی فوج میں بھرتی کروادیا اس کی تفصیلات سے واقف کروایا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان نوجوانوں کی بہ حفاظت واپسی کو یقینی بنائیں۔
https://x.com/HTubenews/status/1760326182808195467?t=ROoptgU_y1T-QYQyBDUztg&s=08
صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے تین حیدرآبادی نوجوانوں کو بچانے کی وزارت امور خارجہ سے خواہش کی جنہیں دھوکہ باز ایجنٹوں نے خانگی روسی فوج “واگنر” میں دھوکہ سے بھرتی کروادیا۔#AIMIM supremo Br @asadowaisi has requested the Ministry of External Affairs (MEA) to rescue three job… pic.twitter.com/IEbw34lVXy
— Nawab Abrar (@nawababrar131) February 21, 2024