راجہ سنگھ ناراض، پارٹی سے دوری

[]

حیدرآباد: بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے بی جے پی کی جانب سے آغاز کردہ سنکلپ یاترا میں شرکت نہیں کی۔

19 فروری کو مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے چارمینار کے قریب میں واقع بھاگیہ مندر میں سنکلپ یاترا سے متعلق پوجا میں بھی شرکت نہیں کی۔ انہوں نے آج بھونگیر کے جلسہ عام میں بھی شرکت نہیں کی۔

اطلاع کے مطابق بی جے پی کے ہائی کمان کے ذریعہ سے راجہ سنگھ ناخوش ہیں۔ وہ بی جے پی کے سینئر رکن اسمبلی ہونے کے باوجود بی جے پی لیجسلیچرس پارٹی کا لیڈر نامزد نہیں کیا گیا۔

ان کے بجائے پارٹی کی قیادت نے اے مہیشور ریڈی کو بی جے پی لیجسلیچرس پارٹی کا لیڈر مقرر کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی ہائی کمان نے راجہ سنگھ کی تلگو زبان میں مہارت نہ ہونے کے باعث انہیں بی جے پی لیجسلیچرس پارٹی کا لیڈر نامزد نہیں کیا گیا۔

اس وجہ سے راجہ سنگھ بی جے پی کے ریاستی قائدین سے ناراض ہوگئے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *