طوفان الاقصی، صہیونی فوج کی ہلاکتوں میں اضافہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومتی تنظیموں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی فوج نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک  اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازین گذشتہ روز تصادم کے دوران زخمی ہونے والا ایک سپاہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والا فوجی چھاتہ برادر دستے سے تعلق رکھتا تھا۔

دوسری جانب صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ خان یونس میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ تصادم کے دوران اسی دستے کے کئی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جن میں ایک افسر بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی فوج نے طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 575 اسرائیلی فوجی کی ہلاکت اور 2928 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *