[]
مہر نیوز کے نمائندے کے مطابق، ایرانی مسلح افواج نے دفاعی شعبے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس دفاعی سسٹم ایجاد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
مسلح افواج کی جانب سے بلیسٹک میزائل کو تباہ کرنے والا سسٹم آرمان اور فضائی دفاعی سسٹم آذرخش کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں ایرانی وزیردفاع میجر جنرل محمد رضا آشتیانی نے شرکت کی۔
اس جدید دفاعی سسٹم کو ایرانی سائنسدانوں اور انجنئیروں نے ملکی سطح پر تیار کیا ہے۔ اس سسٹم کے شامل ہونے کے بعد ایرانی دفاعی نظام مزید مضبوط ہوجائے گا۔