
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نیوز چینل نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ایران نے امریکی فوجی اڈوں کو اس سے کہیں زیادہ نقصان پہنچایا ہے جتنا کہ سرکاری طور پر ظاہر کیا گیا تھا۔
چینل کے مطابق، مغربی ایشیا بھر میں امریکی اڈے اور سازوسامان کو ایران کی جانب سے نشانہ بنائے گئے؛ جن میں ایرانی ایف-5 جنگی طیارے کا حملہ بھی شامل ہے، جس کی مرمت پر واشنگٹن کو اربوں ڈالر خرچ کرنا پڑسکتا ہے۔
دراین اثناء اہم اور باخبر امریکی عہدیداروں کے مطابق، خلیج فارس کے علاقے میں امریکی فوجی اڈوں اور دیگر سازوسامان کو ایرانی حملوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، جو سرِعام تسلیم کیے گئے نقصان سے کہیں زیادہ ہے، اور توقع ہے کہ ان کی مرمت پر واشنگٹن کو اربوں ڈالر خرچ کرنا پڑیں گے۔
