منگنی کے بعد بدلا منگیتر کا رویہ — کڑپہ میں 26 سالہ ریحانہ کی پراسرار موت

آندھرپردیش کے کڑپہ شہر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 26 سالہ لڑکی ریحانہ اپنے گھر میں مردہ پائی گئی۔

 

پولیس کے مطابق ریحانہ کی منگنی شاہجہان نامی نوجوان سے ہوئی تھی جو بنگلورو میں آئی ٹی پروفیشنل ہے اور کڑپہ ضلع کے پرودوٹور سے تعلق رکھتا ہے۔ دونوں کی شادی اگست 2026 میں طے تھی۔

 

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں میں شاہجہان کے رویہ میں تبدیلی آ گئی تھی۔ اس نے مبینہ طور پر ریحانہ کو کہا کہ اس کے کوئی جذبات نہیں ہیں اور اس کے ماضی میں متعدد تعلقات رہے ہیں، جس سے ریحانہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی۔ اور گزشتہ روز اس کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی

 

پولیس نے اس کیس میں منگیتر شاہجہان اور اس کے والدین کو حراست میں لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *