شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو

[]

لکھنؤ: اتر پردیش میں خاتون نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کانپور کے علاقے بارہ میں شادی کی تقریب میں خاتون کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

خاتون نے مذکورہ ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شیئر کیا تھا جو پولیس تک پہنچ گئی۔

ڈی سی پی ساؤتھ زون رویندر کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور اس معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ضلع میں اس طرح کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں جن کی وجہ سے امن و امان کا مسئلہ جنم لے رہا ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *