جین سنت آچاریہ شری ودیا ساگر مہاراج چل بسے

[]

راج نندگاؤں: دنیا کے مشہور جین سنت آچاریہ شری ودیا ساگر مہامونیراج کا چھتیس گڑھ کے راج ناندگاؤں ضلع میں واقع ڈونگر گڑھ میں انتقال ہوگیا  اس خبر سے پوری جین برادری میں سوگ کی لہر ہے دگمبر جین پیروکاروں میں بھگوان کے طور پر پوجے جانے والے شری ودیا ساگر جی مہاراج نے اتوار کی صبح تقریباً 2.30 بجے ڈونگر گڑھ کے چندراگیری تیرتھ علاقے میں آخری سانس لی۔

 ان کی عمر 77 برس تھی۔ کچھ دنوں سے طبیعت ناساز رہنے کے باوجود انہوں نے سادھنا کا سلسلہ منقطع نہیں کیا اور سمادھی کی غرض سے پچھلے دو دنوں سے کھانا اور پانی ترک کر دیا تھا۔

چندر گیری تیرتھ کشیترہ کے منتظمین کے مطابق آچاریہ شری کی آخری رسومات آج دوپہر ایک بجے ڈونگر گڑھ میں ادا کی جائیں گی۔ آچاریہ شری اپنی آخری سانس تک بیدار حالت میں رہے اور منتر پڑھتے ہوئے اپنا جسم چھوڑ دا۔

سمادھی کے وقت ان کے ساتھ جین بابا یوگ ساگر جی مہاراج، سمتاساگر جی مہاراج، پرساد ساگر جی مہاراج سنگھا کے ساتھ موجود تھے۔ آچاریہ شری کی طرف سے شروع کیے گئے ہزاروں برہمچاری بھیا اور دیدیاں بھی چندر گیری میں موجود ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *