[]
’فنٹیک کمپنی‘ نے ایکسچینج فائلنگ میں بتایا ہے کہ ’’تاجروں کے کیو آر کوڈز، ساؤنڈ باکسز اور کارڈ مشینیں بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرتی رہیں گی۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ مرچنٹ سیٹلمنٹ میں کوئی مسئلہ نہ ہو، ایکسس بینک کے ساتھ معاہدہ کر لیا گیا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ ملک میں کیو آر کوڈ اور موبائیل پیمنٹس سیکٹر میں پے ٹی ایم ایک بڑی کمپنی بن چکی ہے۔ نوٹ بندی کے بعد پے ٹی ایم کو اس سیکٹر میں بڑا فائدہ ہوا ہے۔ کمپنی نے کروڑو تاجروں کے ساتھ پارٹنر شپ کرتے ہوئے ڈیجیٹل پیمنٹ کا ایک بڑا نیٹ ورک کھڑا کر لیا تھا۔ اس کے ساتھ چھوٹے سے لے کر بڑے ہر طرح کے کسٹمر جڑ گئے تھے۔ مگر آر بی آئی کے ذریعے پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کے خلاف کی گئی کارروائی سے اسے بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔