پی ٹی آئی مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی، عمر ایوب

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے چئیرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرکے اعتماد کیا، پاکستان تحریک انصاف کو تاریخی مینڈیٹ اور تین کروڑ ووٹ ملے، ہماری 180 سیٹیں ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے ان کے نوٹیفیکیشن جاری کئے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی، تحریک انصاف کے نمبرز پورے ہیں، ہمیں پتہ ہے کہ ہاؤس کے اندر اکثریت کیسے ثابت کرنی ہے۔

عمرایوب نے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف ہے بانی پی ٹی آئی سمیت جتنے ہمارے کارکن و رہنما جیل میں ہیں انکے لئے اقدامات کریں گے، معیشت کا حجم کم ہوا ہے، افراط زر 45 فیصد سے بھی زیادہ ہے اسی وجہ سے عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا، جن نشستوں پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ان کے فارم 47جاری کئے جائیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *