[]
حیدرآباد:ریاست تلنگانہ میں جاری مسلسل بارش کی وجہ سے جہاں ذخائر آب کی سطح میں اضافہ ہوا وہیں آبشاروں کے پاس بھی قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی کثیر تعداد پہنچ رہی ہے، ایسے میں ضلع سنگا ریڈی کے جاڑی ملکا پور آبشار کے قریب اتوار کے دن سیاحوں کی کثیر تعداد آئی ہوئی تھی جن میں حیدراباد کے علاوہ کرناٹک کے بھی سیاح شامل ہیں۔
ایک شخص قدرتی مناظر کا اپنے بیٹے کے ساتھ قریب سے نظارہ کرتے ہوئے پانی میں اترا ہی تھا کہ اچانک پانی کا بہاؤ شدید ہو گیا جس کی وجہ سے باپ اور بیٹا دونوں بہہ گئے تھے، وہاں موجود ایک سیاح نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانی میں چھلانگ لگا کر باپ بیٹے کو بچایا اور انہیں پانی سے نکال کر کنارے پر منتقل کیا۔ سیاح کی بروقت چوکی کے نتیجے میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔
Tourists saved a father and son who were drowning in Jadi Malkapur Falls in sangareddy district of Telangana pic.twitter.com/ZdNTogHg6X
— urduleaks news (@UrduleaksN87793) July 30, 2023