ویڈیو: حجاب پوش طالبات کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، ہمیں روزانہ دھمکیوں اور اذیت رسانی کا سامنا: مظلوم طالبات

[]

جئے پور: راجستھان کے جودھپور میں ایک اسکول کے حکام نے ڈریس کوڈ کا حوالہ دیتے ہوئے حجاب پوش طالبات کو داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ اس واقعہ پر مسلم طالبات کے والدین برہم ہوگئے۔

یہ واقعہ مبینہ طور پر ہفتہ کے روز پپر(pippar)کے سرکاری ہائی اسکول نمبر2 میں پیش آیا جب مسلم طالبات کو ان کی ٹیچر نے اسکول کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ اسکول کے اساتذہ نے ڈریس کوڈ کاحوالہ دیتے ہوئے انہیں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

اس واقعہ کے بعد والدین اسکول پہنچ گئے اور انتظامیہ سے وضاحت طلب کی۔ ایک طالبہ کے والدین نے الزام عائد کیا کہ اساتذہ نے طالبات کے ساتھ بدسلوکی کی۔ ایک لڑکی کے والدین نے الزام عائد کیا کہ اس لڑکی کو ”چمبل کا ڈاکو“ کہاگیا۔

بہر حال اسکول پرنسپل نے اس بات پر زور دیا کہ ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کے سبب انہیں اسکول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایک طالبہ کے والدین تو اسکول پرنسپل سے یہ سوال کرتے دیکھا گیا کہ آپ نے ہمارے بچوں کو اسکول میں داخل ہونے کی اجازت کیوں نہیں دی۔

انہوں نے تو حجاب نہیں پہنا تھا اور صرف دوپٹہ سے اپنا سرڈھکا ہوا تھا اور چہرہ پر فیس ماسک پہنا ہوا تھا۔ آپ ہمیں یہ بتائیں کہ حکومت نے اپنے کس رہنما خطوط میں کہاگیا ہے کہ ماسک نہیں پہناجاسکتا۔ اسکول سے نکالے جانے کے بعد ایک حجاب پوش طالبہ نے بتایا کہ ہمیں ہر روز دھمکیاں دی جاتی ہیں اور اذیت رسانی کی جاتی ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *