حیدرآباد: تلنگانہ کی کلکٹر نلگنڈہ ایلا تریپاٹھی نے گُرم پوڈو کے پرائمری ہیلت سنٹر میں ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کو معطل کردیا جبکہ کنٹریکٹ ملازمین کوخدمات سے برطرف کردیاگیا۔
انہوں نے اس ہیلت سنٹر کا اچانک معائنہ کیا۔اس معائنہ کے دوران اسٹاف کے ارکان کے بغیر اطلاع غیرحاضر ہونے پر انہوں نے یہ کارروائی کی۔
اس موقع پر انہوں نے انتباہ دیا کہ اجازت کے بغیر ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
کلکٹر نے کنٹریکٹ ملازمین فارماسسٹ شیام، لیب ٹکنیشن سندھیا، ڈیٹا انٹری آپریٹر مادھوی، اٹینڈنٹ سرینواس اور ارونا جیوتی کوخدمات سے برخواست کردیاگیا۔