مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان علاقائی ممالک کے دورے کے سلسلے میں تاجکستان میں ہیں جہاں انہوں نے میزبان ملک کے صدر اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں مفاہمت اور تعاون کا معاہدہ ہوگیا۔
ایران اور تاجکستان کے صدور اور اعلی حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، سماجی، تعلیمی، نقل و حمل، تجارت، ویٹرنری میڈیسن وغیرہ کے شعبوں میں 23 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔