کیا گری ہوئی چیز کو اٹھا کر استعمال کرسکتے ہیں ؟

[]

سوال:-گری پڑی اشیاء کا اٹھانا منع ہے ، لیکن اگر ہم کو یقین ہے کہ جس نے وہ اشیاء ضائع کی ہیں ، اس کے لئے ناکارہ ہیں ، اور ہمارے لئے کار آمد ، تو کیا ہم ان اشیاء کو استعمال کر سکتے ہیں ؟( محمد حذیفہ، شاہین نگر)

جواب:- جو گری پڑی چیز دستیاب ہو ، اور معلوم ہو کہ اس شئے کا مالک اس کا متلاشی نہیں ہوگا ، اس کو لے لینا اور اس سے نفع اٹھانا جائز ہے ،

البتہ اگر مالک نے اس چیز کو اٹھانے والے شخص کے ہاتھ میں پایا اور وہ اسے واپس لینا چاہتا ہے ، تو اس کو اس کا حق حاصل ہے۔

’’ نوع یعلم أن صاحبہ لا یطلبہ کالنوی فی مواضع متفرقۃ۔۔۔ لہ أن یاخذھا و ینتفع بھا الخ ‘‘(الفتاوی الہندیۃ : ۲/۲۹۰)



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *