سورۃ فاتحہ کی تلاوت کرتے ہوئے ننھی رجب شہید، ننھی شہیدہ کی ریکارڈنگ نے لاکھوں آنکھوں کو نم کردیا (ویڈیو دیکھیں)

[]

غزہ: اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شہید 6 سالہ ہند رجب کی ایک نئی ریکارڈنگ سامنے آئی ہے جس میں اسے فوجیوں کے حملے میں مارے جانے سے قبل سورۃ فاتحہ پڑھتے سنا جا سکتا ہے۔

فلسطینی ہلال احمر کے فیس بک پیج پرپوسٹ کی گئی اس ریکارڈنگ میں ہلال احمر کی ایک کارکن کی طرف سے قرآن پاک کی آیات پڑھ کرخود کو تسلی دینے کی کوشش کرتے سنا جا سکتاہے۔

آڈیو ریکارڈنگ میں رنا نامی پیرامیڈک نے بچی سے کہا کہ “کیا ہمیں قرآن اور کچھ دعائیں پڑھنی چاہئیں؟ تمہارا کیا خیال ہے؟”۔ پھر اس نے سورۃ الفاتحہ کی تلاوت شروع کی۔ ہلال احمر کے کارکن کی آواز میں جذبات بھر آئے۔

ننھی ہند رجب، خاتون کارکن کے ساتھ سورۃ فاتحہ کی آیات کو دہراتی مگراس کا جسم خوف سے کانپ رہا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی ہلال احمر نے 10 فروری کو اعلان کیا تھا کہ 12 روز قبل تل الھویٰ میں 6 سالہ ہند رجب اور اس کے خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں ملی تھیں۔ رجب اور اس کے خاندان کے افراد پر مشتمل اس گاڑی کو اسرائیلی فوج نے روک دیا تھا اور اس کا محاصرہ کیا گیا۔

اس دوران اس پر ٹینکوں سے گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ہند رجب اور دیگر افراد مارے گئے تھے۔ انہیں بچانے کے لیےآنے والے ہلال احمر کے دو کارکنوں کو بھی اسرائیلی فوج نے موت کی نیند سلا دیا تھا۔

مارے جانے والے دیگر افراد میں اس کی 14 سالہ ماموں زاد بھی شامل تھیں۔ہلال احمر نے وضاحت کی کہ اسرائیلی فوج نے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر ایمبولینس کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا، کیونکہ یہ بچی ہند کی گاڑی سے چند میٹر کے فاصلے پر تھی جہاں اسے نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *