سیف علی خان کے گھر چور ایمرجنسی ایگزٹ سے داخل ہوا 

ممبئی:پولیس کے مطابق فلم ادکار سیف علی خان کے گھر میں گزشتہ رات ہونے والی واردات میں چور ایمرجنسی راستہ کی سیڑھیوں سے داخل ہوا۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ چور چوری کی نیت سے ان کے مکان میں داخل ہوا تھا۔ سیف کے خاندان کے ملازمین کی شکایت کی بنیاد پر قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

“گزشتہ رات سیف علی خان پر ان کے گھر میں حملہ کیا گیا۔ ملزم ایمرجنسی ایگزٹ کے راستے سے داخل ہوا تھا، جو عام طور پر آگ کے حادثات کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ہمیں یہ یقین ہے کہ وہ چوری کی غرض سے آیا تھا۔ ہم نے ملزم کی شناخت کر لی ہے اور تحقیقات کرنے کے لیے دس ٹیمیں کام کر رہی ہیں”۔ یہ بات مقامی ڈی سی پی دکشیت گیڈم نے کہی۔

 

پولیس نے سیف کے گھر کام کرنے والے پانچ افراد سے تفتیش کی ہے۔ اداکار کے رہائشی اپارٹمنٹ کمپاؤنڈ میں کچھ گھروں کی مرمت بھی ہو رہی تھی جس کی وجہ سے باہر سے ورکرس آ رہے تھے۔اس حملے میں سیف کو کمر کے نچلے حصے اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹ آئی تھی۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔ ان کی سرجری کی گئی، اور 2.5 انچ کا چاقو کا ٹکڑا نکال دیا گیا۔

 

بائیں ہاتھ اور گردن کے قریب چوٹ کو پلاسٹک سرجری ٹیم نے علاج کیا۔ اس کے بعد سیف آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *