[]
میدک17فروری(اردو لیکس نیوز)(صحافی حافظ محمد فصیح الدین میدک)میدک میں واقع گورنمنٹ جونیئر کالج بوائز پرنسپل مسٹر سرینواس گوڈ کی اطلاع کے بموجب آج کالج میں ایک تہنیتی تقریب منعقد ہوئی۔ اس پروگرام میں میدک ڈسٹرکٹ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آفیسرمسٹر ستیہ نارائینا، اشوک، گورنمنٹ جونیئر گرلز کے لکچرر س نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اور موقع پر کالج سے منتقل ہونےوالے لکچررس روہنی اور اردو میڈیم لکچرر محمد مبین احمد کیمسٹری کی شال پوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع محمد مبین احمدخطاب کرتے ہوئے اپنی کارکردگی کا اظہارکیا اور کہاکہ2005 میں اردو میڈیم سکشن کو کالج سے برخواست کرتے ہوئے بند کردیا گیا تھا تاہم دوبارہ2012 میں بحالی کے لے درپیش مسائل بیان کرتے ہوئے کالج کا دوبارہ احیاء عمل میں لانے والے افراد کی ہمت افزاء کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ الحمدللہ اآج یہ کالج تمام مستقل لکچررس کے آج اپنی آب و تاب سے جاری ہیں۔اس پروگرام میں کالج کے ذمہ داران اور دیگر لوگ شریک رہے۔سب نے محمد مبین احمد کی گلپوشی کرتے ہوئے ان کی خدمات کی ستائش کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔