روسی اپوزیشن لیڈر ناوالنی کی ناگہانی موت پر عالمی تشویش

[]

ناوالنی گزشتہ کم ازکم ایک دہائی سے صدر پوتن کے خلاف عوامی مزاحمت کی نشانی قرار دیے جاتے تھے۔ روسی حکومت کی طرف سے سخت پابندیوں اور جبر کے باوجود انہوں نے پوٹن کی مطلق العنانیت کے خلاف آواز بلند کرنے سے گریز نہ کیا۔

ناوالنی کو جنوری 2021 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ جرمنی سے روس واپس لوٹے تھے۔ اس کے بعد سے وہ اپنی قانونی ٹیم کے ذریعے، بالخصوص سوشل میڈیا کی مدد سے عوام سے رابطہ کرتے رہے تھے۔ ناوالنی کو ‘دھوکہ دہی اور پروٹوکول کی خلاف ورزی‘ کے الزامات کے تحت سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم نہ صرف ان کی قانونی ٹیم بلکہ انسانی حقوق کے ادارے بھی اس سزا کو سیاسی قرار دیتے رہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *