متحدہ عرب امارات: حسن محمد بن الشیخ انتقال کر گئے

[]

دبئی: یو اے ای کے ممتاز تاجر حسن محمد بن الشیخ جو دبئی کے کاروباری اور صنعتی شعبے میں اپنی بہترین شناخت رکھتے تھے، خالق حقیقی سے جا ملے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امارات کی تجارتی اور صنعتی ترقی میں مرحوم حسن بن الشیخ نے اہم کردار ادا کیا۔ وہ اپنی شرافت، سخاوت اور بڑائی کے لیے جانے جاتے ہیں۔

یو اے ای کے ممتاز تاجر حسن محمد بن الشیخ نے 1997 سے 2000 تک دبئی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین کے طور پراُمور انجام دیئے۔

حسن محمد بن الشیخ کے گروپ کے زیر سایہ، فیکٹریوں اور کمپنیوں کی ایک کڑی کام کرتی ہے، جس میں حسن بن الشیخ پیپر کنورٹ اینڈ ہائجینک ڈسپوزایبلز اینڈ پلاسٹک، حسن بن الشیخ فوڈ انڈسٹریز، حسن بن الشیخ جنرل ٹریڈنگ کمپنی، حسن بن الشیخ، شیخ رئیل اسٹیٹ، ماڈرن پرنٹنگ پریس اور ماڈرن فوڈ کمپنی جیسی اہم کمپنیاں شامل ہیں۔

حسن محمد بن الشیخ 1983 سے 1997 تک چیمبر کے دوسرے وائس چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے، اس دوران انہوں نے 17 سال تک تاجروں کی فعال نمائندگی کی۔

انہوں نے کاغذ کی صنعت، سینیٹری استعمال کی اشیاء، پلاسٹک کی صنعتوں، اور کھانے کی صنعتوں میں مہارت حاصل کی اور رئیل اسٹیٹ اور عمومی تجارت کو شامل کرنے کے لیے اپنے پورٹ فولیو کو بڑھایا۔

انہوں نے 1959 میں دبئی میں حسن بن الشیخ گروپ آف انڈسٹریز (ایچ بی اے ایس) کی بنیاد رکھی، جو تیزی سے ترقی پذیر صنعتی کمپنیوں کے ایک گروپ میں تبدیل ہو گئی جو متنوع شعبوں میں پھیلی ہوئی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *