سب کچھ اڈانی کو دیا جا رہا، کسانوں اور نوجوانوں کی کوئی بات نہیں ہو رہی: راہل گاندھی

[]

کیرالہ کے وائناڈ سے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کے بیان کے مطابق، ’’ایک جانب کسان کو اُس کی پیداوار کا مناسب دام نہیں ملتا، دوسری جانب اُس کی زمین بھی خریدی جا رہی ہے۔ ہم ملک کی ترقی کے خلاف نہیں ہیں۔ ہم یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ ترقی کس طرح کی ہو رہی ہے اور یہ ترقی کس کے لیے ہو رہی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’آپ لوگوں نے مجھے یہاں بتایا ہے کہ یہاں جسے ترقی کہا جا رہا ہے وہ کسان مخالف ہے۔ وہ مزدوروں اور چھوٹے تاجروں کے خلاف ہے۔ پھر یہ کیسی ترقی ہوئی؟‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *