[]
نظام آباد:15/فروری (اردو لیکس) تلنگانہ حکومت کے مشیر و نظام آباد اربن انچارج کانگریس پارٹی جناب محمد علی شبیر کی سالگرہ کے موقع پر آج سینئر کانگریس قائد سید نجیب علی ایڈوکیٹ کی قیادت میں خون کے عطیہ کیمپ کا کلاسک فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آبادمیں انعقاد عمل میں آیا
۔ اس موقع پرکانگریس قائدین نے کیک کاٹ کر محمد علی شبیر کی 68 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر نوجوانوں کی کثیر تعداد نے رضاکارانہ طور پرخون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر جی گنگادھر جنرل سکریٹری پردیش کانگریس نے محمد علی شبیر کی حرکیاتی قیادت اور ان کی خدمات اور عوام کی فلاح وبہبود و ترقی کیلئے خدمات پر روشنی ڈالی اور کہاکہ انہوں نے عوام کیلئے اپنی زندگی وقف کردی اُن کی دیرینہ خدمات اور تجربہ کے پیش نظر رکھتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے انہیں مملکتی کابینہ کا درجہ دیتے ہوئے مشیر برائے اقلیت ایس سی، ایس ٹی، طبقات مقرر کیا ہے
۔محمد علی شبیر کی قیادت میں ریاست میں ان محروم طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اور ان طبقات میں خوشحالی آئے گی۔ اس موقع پر سید نجیب علی ایڈوکیٹ سینئر قائد کانگریس نے کہاکہ جناب محمد علی شبیر نے بالخصوص مسلمانوں کی خوشحالی کیلئے 4%تحفظات پر چمپئن کی حیثیت سے ہزاروں نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار سے وابستہ کیا۔ اورکئی خاندان تعلیمی اور معاشی لحاظ سے خود کفیل بن گئے اور معاشرہ میں انہیں نمایاں مقام حاصل ہوا۔ ان کی پوری عوامی زندگی ترقی اور محروم افراد کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں وقف ہوئی ہے ان کی سالگرہ پر انہیں ان کی سیاسی، سماجی و ملی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کی درازی عمر کی دُعا کی اور اُن کی صحت سلامتی اور عافیت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پرکانگریس قائدین اشفاق احمد خان پاپا، جاوید اکرم، سمیر احمد، محمد ہارون خان کارپوریٹر، عبید حمدان سکریٹری اقلیتی سیل تلنگانہ، سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم، سابق کارپوریٹرز محمد مجاہد خان، محمدمصباح الدین، مجاہد خان انچارج ڈویژن 12، محمد سمیع الدین، محمد نعیم شہران، نثار احمد کلاسک،اویس شیخ، ڈاکٹر اختراحمد خان سابق ڈائرکٹر نوڈا، نظیر اجو، محمد یونس بیگ، ایم اے علیم، عبود حمدان صدر بلاک کانگریس، محمدشریف، ایم اے قیوم، محمد ساجد کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے۔ محمد سمیر احمد حرکیاتی قائد کانگریس کی جانب سے خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا
۔ اس کے علاوہ نظام آباد سرکاری دواخانہ میں پی سی سی نائب صدر طاہر بن حمدان، پی سی سی جنرل سکریٹری گڑگو گنگادھر کے ہمراہ سید نجیب علی ایڈوکیٹ، ایم اے فہیم، اشفاق احمد خان پاپا، جاوید اکرم، محمد مصباح الدین، اویس شیخ، دیگر کانگریس قائدین نے زیر علاج مریضوں میں پھل تقسیم کئے۔