نرمل شہر میں لاء لیجین برین اسٹارم اکیڈمی کی جانب سے ایک روہ روزگار میلہ کا کامیاب انعقاد

[]

نرمل میں لاء لیجین اور برین اسٹارم اکیڈمی کی جانب سے ایک روزہ مفت روزگار میلہ کا اکیڈمی کے مقامی دفتر پر انعقاد عمل میں لایا گیا، جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کنوینر نیشنل اکنامک فریڈم مومنٹ ، سوشل انٹرپرینر و سی ای او نوبل انفوٹیک ، یوایس اے محمد ارشد حسین نے شرکت کی۔ ساجد معراج نے پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا تعارف پیش کیا اور انہیں پروگرام سے خطاب کرنے کے لئے مدعو کی

 

اجس کے بعد محمد ارشد حسین نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو کمپوٹر کے ذریعہ روزگار کے مواقع سے واقف کروایا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایاکہ ریاست مہاراشٹرا کے بیڑ ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک کسان ستیش کا ذکر کیا، جو کمپوٹر اور انٹرنیٹ کے ذریعہ ماہانہ 18لاکھ روپے کماتا ہے۔اس کے علاؤہ انہوں نے کئی مثالیں دی اور نوجوانوں کو کمپوٹر کے ذریعہ کس طرح پیسے کماسکتے ہیں اور خودکفیل بن سکتے ہیں واضح کرنے کی کوشش کی۔ نرمل میں پہلی مرتبہ منعقدہ پروگرام میں درجنوں لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔ لاء لیجین اور برین اسٹارم کی جانب سے روزگار میلہ منعقد کرنے پر سابق کونسلر و ایم آئی ایم قائد رفیع احمد قریشی نے مبارکباد پیش کی

 

۔اس سے قبل مفتی رئیس الدین قاسمی نے روزگار میلہ سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو وقت کا صحیح استعمال کرنے اور روزگار سے منسلک ہونے کا مشورہ دیا۔انٹرنیشنل سرٹیفائیڈ کیریئر کوچ، کیرئیر کالم نگار و ایڈوکیٹ ساجد معراج نے بھی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہنر کے ذریعہ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے ہزاروں ڈالر کماسکتے ہیں۔

 

انھون نے مہمان خصوصی محمد ارشد حسین انٹرپرینر و سی ای او نوبل انفوٹیک اور دیگر مہمانوں بشمول نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *