[]
حیدرآباد: ایس اے ایس انفرا کا پرعزم پراجیکٹ ’’دی کراؤن‘‘ شہر کی اسکائی لائن کو تیزی سے نئی شکل دے رہا ہے کیونکہ یہ شہر کے مضافات کوکا پیٹ میں نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
رہائشی فلک بوس عمارت مکمل ہونے پر جنوبی ہندوستان کی سب سے اونچی عمارت بن جائے گی۔ اس نے اپنی تعمیری بلندی کے 200 میٹر کے نشان کو عبور کر لیا ہے اور اب 57 منزلوں کے ساتھ 235 میٹر پر کھڑا دی کراؤن ٹاور فن تعمیر کا ایک کرشمہ بننے کے لئے تیار ہے۔
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ جنوبی ہندوستان کا پہلا پراجیکٹ ہے جس نے اتنی بلندی حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حیدرآباد میں سب سے بلند عمارت کے طور پر اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط کرلیا ہے۔
ایس اے ایس انفرا نے اعلان ہے کہ200 میٹر سے زیادہ کی بلندی حاصل والا یہ جنوبی ہندوستان کا پہلا پروجیکٹ ہے جسے انہیں فخر ہے۔ یہ حیدرآباد میں واقع اب تک کا سب سے اونچا مقام بن گیا ہے۔
تلنگانہ اسٹیٹ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی ( ٹی ایس ریرا) کے مطابق دی کراؤن مارچ 2027 تک مکمل ہوجائے گا۔ 4.5 ایکڑ پر محیط یہ منصوبہ 250 یونٹوں پر مشتمل ہے جو پانچ ٹاورز میں پھیلے ہوئے ہیں۔
یہ ڈیزائن سنگاپور کی بین الاقوامی شہرت یافتہ AEDAS تعمیراتی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ مزید یہ کہ اس پروجیکٹ میں 75,000 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ایک زبردست کلب ہاؤس بھی موجود ہے۔