پاکستان انتخابی نتائج پر تجسس برقرار _ 60 گھنٹے بعد بھی مکمل نتائج جاری نہیں ہوئے

[]

حیدرآباد _ 11 فروری ( اردولیکس ڈیسک) پاکستان میں عام انتخابات ہوکر 60   گھنٹے گزر گئے ہیں اس کے باوجود الیکشن کمیشن نے ابھی تک مکمل نتائج جاری نہیں کیے ہیں۔ اس سے پورے ملک میں تشویش کی لہر دیکھی جا رہی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے رویہ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی کال دی ہے۔ پرامن احتجاج کیا جائے۔ جس کے پیش نظر میں پولیس نے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے،

بتایا گیا ہے کہ پاکستان قومی اسمبلی کی  265 نشستوں میں سے 257 نشستوں پر نتائج آ چکے ہیں۔ مزید 8 نشستوں کی وضاحت ہونا باقی ہے۔ اس میں عمران خان کی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 102، پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے 73 اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 54 نشستیں حاصل کیں۔ دیگر نے 28 سیٹوں کے ووٹوں کی گنتی بھی مکمل ہونے کی اطلاع ہے۔ لیکن ان کے بارے میں کوئی سرکاری اعلان نہیں ہے۔

 

عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ صدر عارف علوی انہیں اکثریت ملنے پر حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔ دوسری جانب یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ  نواز شریف اور آصف علی زرداری دونوں جماعتیں مرکز، پنجاب اور بلوچستان میں حکومتیں بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری نے اس کا جائزہ لینے کے لیے لاہور اور اسلام آباد میں اجلاس کا اہتمام کیا ہے۔ واضح رہے کہ کہ پاکستان میں رواں ماہ کی 8 تاریخ کو انتخابات ہوئے اسی دن شام  تب سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *