[]
مودی حکومت کی کسانوں کے مسائل کے تئیں غیر سنجیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس کے قومی صدر نے کہا کہ ’’یہ حکومت کسانوں کو بیوقوف بنا رہی ہے۔ ان سے ایم ایس پی بڑھانے کی بات کرتی ہے، آمدنی دوگنی کرنے کی بات کرتی ہے لیکن کچھ نہیں کرتی ہے۔‘‘
سماجی انصاف (سوشل جسٹس) کے بارے میں کھڑگے نے کہا کہ ’’بی جے پی اس کے بارے میں بہت بولتی ہے۔ وہ کہتی ہے کہ ہم نے شیڈول کاسٹ سے صدر جمہوریہ بنایا۔ جبکہ یہ اہم نہیں ہے۔ یہ تو بنتے رہتے ہیں۔ ہم نے بھی بنایا۔ یہ تو جذباتی چیزیں ہیں۔ لوگوں کو روزگار دینا اہم ہے۔‘‘