دہلی میں فرضی ویزا ریکٹ کا پردہ فاش، سال بھر کی مشقت کے بعد وکیل سمیت تین گرفتار

[]

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (آئی جی آئی ایئر پورٹ) اوشا رنگنانی نے کہا، ’’ان کے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ گرپریت نومبر 2022 کو آئی جی آئی ایئرپورٹ اور ساحل اور وکرم جے پور ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے تھے۔ یہ سبھی باکو (آذربائیجان) کے لیے روانہ ہوئے اور وہاں سے استنبول پہنچے، جہاں انہوں نے گیانا کے فرضی ویزے کی بنیاد پر داخل ہونے کی کوشش کی مگر انہیں روک دیا گیا۔

جانچ کے دوران ساحل نے انکشاف کیا کہ وہ معاش زندگی کے لیے بیرون ملک جانا چاہتا تھا اور اس کے سفر کا بندوبست کیول سنگھ اور ان کے معاون ایجنٹوں ادیت موگھا اور ساگر ڈباس نے 20 لاکھ روپے کے عوض کیا ، جس میں سے دو لاکھ روپے پیشگی ادا کئے گئے، جبکہ بقیہ رقم گیانا پہنچنے کے بعد ادا کرنا طے پایا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *