خودمختار فلسطین کے قیام کےبغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہوسکتے، سعودی عرب

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب نے خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت پر دوبارہ تاکید کی ہے۔ 

سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے بارے میں ہمارا موقف یہ ہے کہ فلسطینی بھائیوں کو ان کے حقوق ملنا چاہئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے واشنگٹن کو واضح طور پر بتادیا ہے کہ جب تک بیت المقدس کو دارالحکومت بناتے ہوئے ایک خودمختار فلسطین کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت ختم نہیں ہوتی، اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے۔

سعودی وزارت خارجہ نے تاکید کی ہے کہ تل ابیب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لئے خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے گذشتہ دنوں مشرق وسطی کا دورہ کرتے ہوئے ریاض میں سعودی حکام سے ملاقات کی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *