ایران نے ہندوستانی سیاحوں کے لیے کھول دیا ملک کا دروازہ، ویزا کی شرط ختم، 15 دن ٹھہرنے کی سہولت

[]

ایرانی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ چھ مہینے کی مدت کے اندر ایک سے زیادہ بار ایران جانا چاہتے ہیں، انھیں ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بغیر ویزا داخلہ صرف ان ہندوستانی سیاحوں پر نافذ ہوگا جو ہوائی راستہ سے یعنی بذریعہ طیارہ ایران پہنچیں گے۔ ترکی، افغانستان، پاکستان یا کسی پڑوسی ملک سے ہو کر بری یا بحری راستہ سے ایران پہنچنے والوں کو بغیر ویزا کے داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بہرحال، ایران اب تھائی لینڈ، ملیشیا، سری لنکا اور ویتنام جیسے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جنھوں نے حال ہی میں ہندوستانی سیاحوں کے لیے ویزا کی ضرورت کو ختم کر دیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *