[]
امراوتی: پیلپز فار دی اتھیکل ٹریٹمنٹ آف انیملس(PETA پیٹا) نے آندھرا پردیش پولیس کی مدد سے ریاست کے اننت پور اور کرنول اضلاع میں اونٹ کے ذبح کو روکنے میں کامیابی حاصل کی۔
کرنول ٹاؤن اور ضلع اننت پور کے گتی ٹاؤن میں علیحدہ ایف آئی آردرج کی گئی ہیں۔ پہلے کیس میں گتی میں اونٹ کو بچالیا گیا اور اسے باز آباد کاری کے سنکچیوری منتقل کردیا گیا
جبکہ ضلع اننت پور میں 2 افراد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا جو اونٹوں کوذبح کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
آندھرا پردیش اینمل ویلفیر بورڈ کے رکن محمد ادریس، اننت پور کے ایس پی اور گتی پولیس کی مشترکہ مساعی سے ایک اونٹ کو بچالیا گیا۔