پونم پانڈے پر خود کی موت کا ڈرامہ اب بھاری پڑنے لگا، پولیس میں شکایت درج، ایف آئی آر کا مطالبہ

[]

ایسوسی ایشن نے اپنے مکتوب میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’پونم پانڈے اور ان کے منیجر کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے تاکہ کوئی بھی ایسی جعلی خبریں نہ پھیلائے۔‘‘ ایسوسی ایشن کے مطابق ’’ جذباتی قدروں کو مقدم رکنھے والی ہماری انڈین فلم انڈسٹری میں اتنا سستا پروموشن بالکل بھی برداشت کے قابل نہیں ہے۔‘‘ جبکہ ایڈووکیٹ علی کاشف خان دیشمکھ نے اداکارہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ سروائیکل کینسر کے نام پر دھوکہ دہی کرنے کے معاملے پر پونم پانڈے کے خلاف تعزیرات ہند کی دفععہ 417, 420, 120بی اور 34 کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *