بچپن کی معشوقہ سے40 لاکھ روپئے کی جبری وصولی کے بعد بے روزگار عاشق فرار

[]

ناسک: بچپن کی معشوقہ کو مبینہ دھمکاکر40 لاکھ روپئے جبری وصولی کے بعد بے روزگار شخص فرار ہوگیا۔ ممبئی ناکہ پولیس اسٹیشن کے مطابق ابھیجیت این اہیرے نامی بے روزگار نوجوان‘ اسکول کے زمانے سے 31سالہ خاتون کا پڑوسی اور شناسا تھا۔

بعد ازاں یہ دوستی عاشقی میں تبدیل ہوگئی۔ بعد ازاں خاتون کمپیوٹر انجینئر بن گئی اور گجرات میں اسے اچھی نوکری مل گئی مگر لڑکا آوارہ گردی کرتا رہا۔ تاہم اپنے ماضی کے رشتے اور تعلقات کا حوالہ دے کر اہیرے گزشتہ چار سالوں سے مختلف بہانوں سے خاتون سے جبری وصولی کرتا رہا اور وہ رضاکارانہ طور پر یا مجبوراً اس کے مطالبات قبول کرتی رہی۔

جب اس نے انکار کیا تو اہیرے نے اسے ان کی قربت کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز دکھائے اور رقمی مطالبات تسلیم نہ کرنے پر اسے اس کے رشتہ داروں اور دوستوں کے سا منے بے نقاب کرنے کی دھمکی دی۔ اس کے مطالبات اور دھمکیوں سے تنگ آکر خاتون نے آخر کار ہمت کرکے ہفتہ کو ممبئی ناکہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

تحقیقاتی عہدیدار پنکج سوناونے نے کہا کہ ملزم نے مبینہ طور پر دعویٰ کیا تھا کہ وہ کسی خلیجی ملک میں برسرروزگار ہے اور آن لائن ادائیگیوں کے ذریعہ یا بڑی اور چھوٹی سرمایہ کاریوں میں حصہ بناکر اس نے لڑکی کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی ہوگی۔

سینئر انسپکٹر یووراج پاٹکی نے کہاکہ پولیس ٹیمیں ملزم اہیری کی تلاش میں ہیں جس کا موجودہ ٹھکانہ نامعلوم ہے۔ مگر پولیس کو اس کے ریاست کے ہی کسی مقام پر روپوش ہونے کا شبہ ہے۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *