عالمی عدالت کا فیصلہ قانون کی جیت ہے، جنوبی افریقہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، جنوبی افریقہ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی عدالت کی جانب سے فلسطین میں سویلین کے قتل عام اور نسل کشی کے حوالے سے صہیونی حکومت کے خلاف فیصلہ صادر ہونا نہایت ہی نیک شگوں ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت کی طرف سے فیصلہ صادر ہونے کے بعد سیکورٹی کونسل میں مسئلے کو پیش کیا جائے گا۔ غزہ میں درپیش انسانی المیے اور عالمی برادری کی جانب سے صہیونی حکومت کے خلاف رائے عامہ کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی کونسل میں اسرائیل کے حامیوں کے لئے ویٹو پاور کا استعمال نہایت مشکل ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینی عوام کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے اور ان پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے بعد عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ عالمی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ اور عدالت و انصاف کے لئے ہمارا عزم باقی رہے گا۔

جنوبی افریقی وزیرخارجہ نے بھی کہا ہے کہ ہم نے فلسطینیوں کی جان بچانے کے لئے یہ اقدام انجام دیا ہے۔ عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل کے لئے جنگ بندی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ ہم چاہتے تھے کہ دی ہیگ سے باقاعدہ جنگ بندی کا حکم جاری ہوجائے۔ ہم ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔ ان کو امید اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *