سارن: کنویں سے نوجوان کی لاش برآمد

چھپرا: بہار میں سارن ضلع کے نگر تھانہ علاقے میں پولیس نے ایک کنویں سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی ہے۔

پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ مقامی لوگوں نے کندن کمار (20) کی لاش ایک کنویں میں دیکھ کر اس معاملے کی اطلاع دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دی۔

متوفی کے اہل خانہ نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ شاید مقتول کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

قاتلوں نے اسے قتل کر کے لاش کنویں میں ڈال دی ہے۔

کندن اپنے والد کے ساتھ کچہری اسٹیشن کے قریب چائے کی دکان چلاتا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *