[]
حیدرآباد: کانگریس حکومت کی جانب سے ایک اور گیارنٹی اسکیم پر عمل آوری کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ فروری کے مہینہ سے 200 یونٹ تک مفت برقی کے وعدہ پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے آج گاندھی بھون میں کانگریس انتخابی منشور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
بعد ازاں کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ما قبل انتخابات کیے گئے تمام وعدوں کو اندرون 100 پورا کیا جائے گا۔ ان کے مطابق کے سی آر حکومت کی وجہ سے ریاست قرض کے دلدل میں ڈوب گئی اسی لیے وعدوں پر عمل آوری میں تاخیر ہو رہی ہے۔ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں بی آر ایس کو ایک بھی نشست حاصل نہیں ہوگی۔
کالیشورم سمیت تمام بدعنوانیوں کی تحقیقات کروائی جائے گی۔