’بین الاقوامی سیاست میں قطبیت، کراس روڈ پر مغربی ایشیا‘، ہمدرد انسٹی ٹیوٹ میں قمر آغا کا خصوصی لیکچر

[]

نئی دہلی: جامعہ ہمدرد، نئی دہلی کے ہمدرد انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز نے ’بین الاقوامی سیاست میں قطبیت: کراس روڈ پر مغربی ایشیا‘ کے موضوع پر ایک فکر انگیز خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا۔ تقریب کے مقرر قمر آغا تھے، جو اسٹریٹجک امور اور مغربی ایشیائی علوم کے معروف و ماہر ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم کی زیر صدارت تقریب کا آغاز رابعہ مسجد کے امام عبدالمالک فاروقی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ وائس چانسلر نے مہمان مقرر قمر آغا کو جامعہ ہمدرد کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گلدستے سے نوازا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *