تلنگانہ میں برقی بلز کی گوگل پے (Google Pay) کے ذریعہ راست ادائیگی کی سہولت

[]

حیدرآباد: گوگل پے نے پوری ریاست تلنگانہ میں بجلی کے بلز کی ادائیگی کی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے صارفین ایپ کا استعمال کرتے ہوئے آسانی سے اپنے بلوس کی ادائیگی کر سکیں گے۔

اس اقدام کے حصے کے طور پر، Google Pay نے دو سرکاری کمپنیز نارد رن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی تلنگانہ لمیٹیڈ(TSNPDCL) اور تلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (TSSPDCL) کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا۔

اس شراکت داری سے ریاست میں گوگل پے صارفین کے لئے بلز کی ادائیگی کے اختیارات میں اضافہ ہوگا اور بجلی کے بلز کو ایپ کے ذریعے بغیر کسی رکاوٹ کے ادا کرنے کے قابل بن جاینگے۔

حالیہ برسوں میں ریاست میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں زیادہ تر صارفین ڈی ٹی ایچ، انٹرنیٹ، گیس، فاسٹاگ، پلے ریچارج اور بجلی سمیت مختلف زمروں میں بلوں کی ادائیگی کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا انتخاب کررہے ہیں۔

ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس نئی خصوصیت کا مقصد ریاست میں یو پی آئی ادائیگیوں کے عمل کو مزید مقبول عام کرنا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *