[]
نئی دہلی: افغانستان میں تباہ ایک چھوٹا طیارہ کسی بھی ہندوستانی ایرلائن کا نہیں ہے اس نے تھائی لینڈ سے ماسکو جاتے ہوئے گیا ایئرپورٹ پر ایندھن بھروایا تھا۔ حکومت نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔
خبریں آئی تھیں کہ تباہ طیارہ ہندوستانی ہے۔ اس پر وزارت شہری ہوابازی نے کہاکہ طیارہ مراقش میں رجسٹرڈ ہے۔ وہ کسی بھی ہندوستانی ایئرلائن کا طیارہ نہیں ہے۔
وہ ایک ایئرایمبولنس تھا اور تھائی لینڈ سے ماسکو جارہا تھا اس نے گیا ایئر پورٹ میں ریفیولنگ کے لئے لینڈنگ کی تھی۔ حکام کے حوالے سے امریکی نیوز ایجنسی اے پی نے خبر دی کہ روسی خانگی جیٹ طیارہ جس میں 6 افراد سوار تھے‘ سمجھا جاتا ہے کہ دیہی افغانستان کے دور دراز علاقہ میں گرکر تباہ ہوگیا۔ حادثہ صبح بدخشاں میں پیش آیا۔
علاقائی ترجمان ذبیح اللہ امیری نے یہ بات بتائی۔ قبل ازیں افغان ٹی وی نٹ ورک طلوع نیوز نے ایکس پر پوسٹ پر دعویٰ کیا تھا کہ ایک ہندوستانی مسافر بردار طیارہ صوبہ بدخشاں میں توپ خانہ کی پہاڑیوں میں گرکرتباہ ہوگیا۔
آئی اے این ایس کے بموجب طالبان نے اتوا رکے دن کہا کہ افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں گرکرتباہ ہونے والے روسی بزنس جیٹ میں 7 روسی سوارتھے۔