آندھرا پردیش میں ذات پر مبنی مردم شماری شروع، 10 دنوں میں 1.6 کروڑ کنبوں کے سروے کا حکم

[]

وینوگوپال کرشنا نے ذات پر مبنی سروے سے متعلق تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے یہ بھی بتایا تھا کہ گھر گھر سروے کے ذریعہ درست اعداد و شمار جمع کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے لیے تین لاکھ سے زیادہ گاؤں اور وارڈ سکریٹریٹ ملازمین اور سویم سیوکوں کی مدد لی جائے گی۔ ریاست کے چیف سکریٹری (منصوبہ) ایم گریجا شنکر کا کہنا ہے کہ یہ گاؤں اور وارڈ سکریٹریٹ ملازمین اور سویم سیوک 19 جنوری سے مجموعی طور پر 1.6 کروڑ کنبوں کا احاطہ کریں گے۔ ان میں دیہی علاقوں میں 3.56 کروڑ آبادی (1.2 کروڑ کنبے) اور شہری علاقوں میں تقریباً 1.3 کروڑ آبادی (44 لاکھ کنبے) سروے کے دائرے میں آئیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *