زڈ مورہ ٹنل سیاحت کے فروغ کے لئے معاون ثابت ہوگی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ موسم سرما کے دوران سون مرگ میں ونٹر کھیلوں کا انعقاد عمل میں لایا جائےگا تاکہ اس خطے میں سیاحتی شعبے کو مزید فروغ مل سکے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ لوگ 6.4 کلو میٹر طویل زڈ مورہ ٹنل کے افتتاح کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور یہ ٹنل سون مرگ میں سیاحت کے فروغ کے لیے معاون ثابت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اب ہم لداخ کو جوڑنے والی زوجیلا ٹنل کے منتظر ہیں جس پر گزشتہ کئی سالوں سے کام چل رہا ہے۔ان باتوں کا اظہار وزیر اعلیٰ نے گلمرگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو سون مرگ میں زڈ مورہ ٹنل کا افتتاح کریں گے اور اس حوالے سے صوبائی انتظامیہ نے تمام تر تیاریاں مکمل کی ہیں۔وزیرا علیٰ نے کہاکہ لوگ زڈ مورہ ٹنل کے افتتاح کا بے صبری کے ساتھ انتظار کر رہے تھے خاص طور پر سون مرگ اورا س کے ملحقہ علاقوں کے رہنے والے لوگ کیونکہ اس ٹنل کی تعمیر سے ان کا سفر آسان ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش رہے گی کہ موسم سرما کے دوران سون مرگ میں ونٹر کھیلوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے تاکہ اس خطے میں سیاحتی شعبے کو مزید فروغ مل سکے۔ گلمرگ میں بین الاقوامی پروگرام منعقد کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہ اس حوالے سے یہاں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ گلمرگ میں بنیادی ڈھانچے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک اور سوال کے بارے میں عمر عبداللہ نے کہاکہ مسلسل پانچویں سال بھی فروری کے آخر میں گلمرگ میں کھیلو انڈیا گیمز کا انعقاد ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں جلد ہی ایک کنونشن سنٹر قائم کیا جائے گا جس سے اس سیاحتی مقام پر بڑے پروگرام منعقد کرنے میں مدد ملے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *