[]
قابل ذکر بات یہ ہے کہ کمیشن نے گزشتہ سال فروری میں ہی وزارت قانون کو یہ خط لکھا تھا۔ اس میں کہا گیا تھا کہ مختلف پہلوؤں کو دھیان میں رکھتے ہوئے ایک ساتھ انتخاب کرانے کے لیے کم از کم 4675100 بیلٹ یونٹ، 3363300 کنٹرول یونٹ اور 3662600 وی وی پیٹ مشینوں کی ضرورت ہوگی۔ ای وی ایم کی لاگت کے بارے میں بھی خط میں جانکاری دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے شوع میں ای وی ایم کی لاگت تقریباً 7900 روپے فی بیلٹ یونٹ، 9800 روپے فی کنٹرول یونٹ اور 16000 روپے فی وی وی پیٹ تھی۔ انتخابی کمیشن نے یہ جانکاری وزارت قانون کی طرف سے بھیجے گئے سوالوں کے جواب میں دی۔