حیدرآباد: مکان میں گیس سلنڈرپھٹ پڑا

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے حیات نگر میں ایک مکان میں گیس سلنڈرپھٹ پڑاجس کے نتیجہ میں مکان میں آگ لگ گئی۔

اس مکان میں ضعیف جوڑا کرایہ سے مقیم ہے۔

گھر میں پکوان کے دوران گیس کا اخراج ہوگیا جس سے یہ آگ لگی۔

مقامی افراد کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *