غزہ میں جنگ بندی، معاہدے کے امیدیں روشن

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے لئے حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان قطر میں مذاکرات جاری ہیں۔

صیہونی ذرائع نے امید ظاہر کی ہے کہ دوحہ میں حماس کے ساتھ جاری مذاکرات بالآخر کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب کی جانب سے سابقہ امن مذاکرات میں رکاوٹیں ڈالنے کے باوجود اب صیہونی حکام نے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے دوحہ میں جاری مذاکرات میں پیشرفت کا دعوی کیا ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران اسرائیلی ٹیم کافی پرامید نظر آرہی ہے۔ صیہونی مذاکراتی وفد مزید ایک رات دوحہ میں قیام کرے گا تاکہ بات چیت جاری رکھ سکے۔

دریں اثنا اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے داخلی سیاسی دباؤ کو کم کرنے کے لیے شدت پسند وزراء کو قائل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اسرائیلی چینل 12 کے مطابق نتن یاہو نے ان وزراء کو یقین دلایا ہے کہ اگر وہ امن معاہدے کو تسلیم کریں، تو وہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے لیے قائل کریں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *