مدرسہ کے طالب علم کا قتل _ حیدرآباد کے مضافات میں واقعہ

[]

حیدرآباد _ 19 جنوری ( اردولیکس) حیدرآباد شہر کے مضافات میں واقع ایک مدرسہ کے طلباء کے درمیان پیش آنے والے تصادم کے واقعہ میں ایک طالب علم کی موت ہوگئی ۔ یہ واقعہ رنگاریڈی ضلع کے نارسنگی میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نارسنگی کے الکاپوری کالونی میں واقع ایک مدرسہ کے طلباء کے درمیان جمعرات کی رات کسی مسئلہ پر تصادم ہوا۔ مدرسہ میں بہار کے 12 طلباء مقیم ہیں۔ جمعرات کی رات ایک چھوٹے سے جھگڑے پر ساتھی طلباء نے محمد رقیم نامی طالب علم پر حملہ کر دیا۔

 

اس حملے وہ شدید زخمی ہو کر وہیں گر گیا۔ مدرسہ کے عملے نے رقیم کو گولکنڈہ علاقے کے اسپتال پہنچایا۔ لیکن ڈاکٹروں نے معاینہ کے بعد اسے مردہ قرار دیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *