نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اب سے تھوڑی دیر بعد 10 ریاستوں اور 2 مرکزی زیر انتظام علاقوں کے 230 سے زیادہ اضلاع میں 50,000 سے زیادہ گاؤں میں جائیداد کے مالکان کو سوامتوا اسکیم کے تحت 65 لاکھ سے زیادہ پراپرٹی کارڈ تقسیم کریں گے۔
یہ پروگرام دوپہر تقریباً 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم کی طرف سے سوامتوا اسکیم کا آغاز گاؤوں میں بسے علاقوں میں گھروں کے مالکان کوسروے کے ذریعہ سے متعلق جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے “حقوق کا ریکارڈ” فراہم کرکے دیہی ہندوستان کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے نقطہ نظر سے کیا گیا ہے۔